اورنج لائن منصوبہ، بسیں بندرگاہ سے ڈپو منتقل

May 19, 2022

سندھ حکومت کے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ عبدالستار ایدھی لائن اورنج لائن منصوبے کی بسیں بندرگاہ سے ڈپو منتقل کردی گئی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق سندھ حکومت کے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ عبدالستار ایدھی لائن اورنج لائن منصوبے کی بسیں بندرگاہ سے ڈپو منتقل کر دی گئی ہیں۔

اورنج لائن منصوبے کے آغاز کے لئے کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کے لئے 20 بسوں کا فلیٹ ایک ہفتہ قبل بندرگاہ پہنچا تھا۔

بسوں کی منتقلی کے بعد عملے کی ٹریننگ کا آغاز آج سے ہوگا، بسیں ڈپو منتقل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اورنج لائن منصوبہ 3.88 کلومیٹر طویل ہے اور منصوبہ اورنگی ٹاؤن سے شروع ہوکر ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔