• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن ایک ماہ میں آپریشنل کی جائے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو اورنج لائن آپریشنل کرنے کے لئے ایک ماہ کا ٹارگٹ دے دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ بی آر ٹی اورنج لائن پراجیکٹ میں جتنے مسائل ہیں ان کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ، وہ یہاں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی،صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وہ خود بات کریں گے تاکہ منصوبہ مکمل کیا جاسکے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ یلو ، اورنج اور ریڈ لائنز امپلی مینٹیشن فیز میں ہیں، گرین لائن وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے ، آپریشنل ہونے کے 3سال بعد سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا، اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک اورنج لائن منصوبے کا 98 فی صد سول ورک مکمل ہے، اورنج لائن کی 20 بسوں کی خریداری کے لیے سندھ حکومت نے ایس آئی ڈی سی ایل کو رقم کی ادائیگی کر دی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید