بھارت، سڑک پر لڑتی طالبات کی ویڈیو وائرل

May 19, 2022

سوشل میڈیا پر اسکول یونیفارم پہنی لڑکیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طالبات بری طرح سے ایک دوسرے کو پیٹ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طالبات کا یہ گروپ بھارتی شہر بنگلور کے مقامی اسکول سے تعلق رکھتا ہے جو سڑک پر بری طرح ایک دوسرے سے لڑرہی ہیں۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہےکہ طالبات کی لڑائی بنگلور میں کس جگہ اور کیوں ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبات ایک دوسرے کی پٹائی کے دوران بری طرح سے ایک دوسرے کی چوٹیاں بھی کھینچ رہی ہیں جبکہ اس دوران ڈنڈے کابھی استعمال کیا گیا۔