• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: ٹرمپ کی درخواست پر امریکی کھلاڑی کا ریڈ کارڈ معطل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر فیفا نے فٹ بال کی تاریخ کا انتہائی غیر معمولی اور حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

بیلوگن 7جولائی کو بیلجئم کے خلاف ہونے والے میچ میں کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے، صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیفا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے فیفا کےصدر سے ریڈ کارڈ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی، دوسری جانب بیلجئم نے فیفا کے اس فیصلے پر قانونی آپشنر پر غور شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ کارڈ دکھائے جانے والے کھلاڑی پر اگلے میچ کیلئے آٹو میٹک پابندی لگ جاتی ہے، 25 سالہ بیلوگن کو بوسنیا کے کھلاڑی کے خلاف راؤنڈ آف تھرٹی ٹو کے میچ کے دوران ریفری نےفاؤل کرنے پر براہ راست ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا تھا، یہ میچ امریکا نے دو صفر سے جیتا تھا۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم کے صدر گیانی ان فنٹیو امریکی صدر کے دوست بھی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر لکھا کہ فیفا کے فیصلے کا شکریہ، آپ نے وہ کیا جو درست تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید