پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، محمود الرشید

May 22, 2022

فائل فوتو

رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ایماء پر جاری پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

محمود الرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیٹے کو بچانے کیلئے شہباز شریف غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ اکثریت کھو چکے ہیں، پنجاب میں غیر قانونی وزیراعلیٰ من پسند فیصلے کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹرانسفر پوسٹنگ ذاتی مفادات کے لیے کی جارہی ہیں۔

میاں محمود الرشیدکاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی افسران کے گھروں پر چھاپوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آج ہمیں ملاقات کے لیے بلا رکھا، افسران حکمرانوں کے غیر قانونی کاموں میں آلہ کار بننے سے گریز کریں۔

محمود الرشیدنے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، ایوان کی کارروائی کو بلڈوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔