دیکھتا ہوں پولیس کیسے روکتی ہے، سب سے پہلے جو گرفتار ہوگا وہ میں ہوں گا، عمرایوب

April 26, 2024

عمر ایوب: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج ہم نے پرامن رہنا ہے ایک پتہ بھی نہیں ہلے گا، دیکھتا ہوں پولیس کیسے روکتی ہے، سب سے پہلے جو گرفتار ہوگا وہ میں ہوں گا۔

اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم شہباز شریف کی حکومت کی مذمت کرتے ہیں، باقی پارٹیز فارم 47 والی ہیں ان کا وزیراعظم چند دنوں کی مار ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ہمارے یوم تاسیس تقریب سے کرسی اور ساؤنڈ سسٹم اٹھایا گیا، ہر جگہ دھاندلی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کو ہرایا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہم نے کسی کو مہم سے نہیں روکا۔