جاپان: ہونشو کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

May 22, 2022

فائل فوٹو

جاپان کے جزیرے ہونشو کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی سہ پہر محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکز جزیرہ ہونشو کے ساحلی علاقے میں زیر زمین 60 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ جزیرہ ہونشو میں ہی ٹوکیو سمیت جاپان کے تمام اہم شہر اور علاقے واقع ہیں۔