چوہدری پرویزالٰہی ذاتی مفاد کے غلام نظر آرہے ہیں،پیپلزپارٹی

May 23, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے ڈرامے کے کردار تاریخ میں آئین اور جمہوریت کے غداروں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کسٹوڈین آف دی ہاؤس کی بجائے ذاتی مفاد کے غلام نظر آتے ہیںپیپلزپارٹی پنجاب کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ پگانوالہ نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو عوامی مارچ کےموقع پر نیوٹرل رہنے کا کہنے والا خوفزدہ ہو چکا ہے۔