مونس الہٰی نے راجا ریاض کو چیلنج دے دیا

May 23, 2022

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے نو منتخب اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو چیلنج دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران مونس الہٰی نے کہا کہ راجا ریاض استعفیٰ دیں، جس جماعت سے چاہیں الیکشن لڑیں اور جیت کر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ راجا ریاض کو لوگ اُن کے اپنے حلقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہاکہ راجا ریاض جیت گئے تو وہ خود عمران خان سے کہیں گے کہ انہیں اپوزیشن لیڈر بنادیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کہا ہے پنجاب میں ممبران کی تعداد 197 ہے، جس میں منحرف بھی شامل ہیں۔

مونس الہٰی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں 173 ارکان کی پنجاب اسمبلی میں حمایت حاصل ہے، جس دن ووٹنگ ہوگی، پتہ چل جائے گا کس کے پاس کتنی ممبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان نے لگتا ہے حمزہ شہباز کی ٹریننگ نہیں کی۔