پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے ایس ایس پی اسلام آباد نے مراسلہ بھیجا ہے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آباد نے متعلقہ اداروں کو 20 مئی کو مراسلہ بھیجا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر اور سیکریٹری داخلہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو فوری خطرہ ہے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آباد کے مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلہ سابق وزیراعظم کی ذاتی سیکیورٹی کو بھیجا گیا ہے۔