سیلاب کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

May 24, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت مون سون کے باعث شہر میں اربن فلڈ اور دریائے راوی میں آنے والے سیلاب کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں واسا، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، ہیلتھ، لائیو سٹاک، محکمہ انہار، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔