بلجیم، پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسک کے بغیر سفر کرنے کا اعلان

May 24, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) بلجیم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری فیس ماسک کے بغیر سفر کر سکیں گے، اس فیصلے کا اعلان حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیر اعظم ڈی کروو کی قیادت میں مختلف پابندیوں کا فیصلہ کرنے والی حکومتی کنسلٹیٹیو کمیٹی کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال کافی تسلی بخش ہوگئی ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری ماسک کے بغیر بھی سفر کر سکیں گے۔