وزیرا‏عظم کا عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ

May 27, 2022

وزیرا‏عظم شہباز شریف نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر امور پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے اتحادیوں سے آج کے خطاب کے نکات پر بھی مشاورت کی۔

اجلاس میں موٹرسائيکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگٹڈ سبسڈی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے غریب طبقے پر بوجھ نہ ڈالنے سے متعلق ریلیف پیکیج پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے سوا کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔