وسیم اکرم، حسن علی کے حق میں بول پڑے

June 09, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے حق میں بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کو سپورٹ کریں اس کا پیچھا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی دوسرا اوور کروا رہا ہوتا ہے اور ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں کیوں کھلایا؟۔

وسیم اکرم نے کہا کہ حسن علی میچ ونر ہے، بطور سابق کپتان اس کے پیچھے کھڑا ہوں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مذکورہ میچ میں حسن علی نے 10 اوورز میں68 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لی تھی۔