پالتو کتے نے گھر میں آگ لگادی، ویڈیو وائرل

June 15, 2022

امریکی ریاست میسوری میں پالتو کتے کی غلطی کی وجہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میسوری میں قائم ایک گھر میں پالتو کتا ٹہلتا ہوا کچن کے پاس آیا اور چولہے کی گیس کھول کر چلا گیا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ لگنے کے وقت گھر کے اندر کوئی شخص موجود نہیں تھا اور اہلکاروں نے گھر سے دو کتوں کو نکال کر بچایا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی بھی کتے کو کوئی چوٹ نہیں آئی، تاہم اچانک آگ لگنے سے گھر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔