برطانوی نوجوان نے تیزی سے فرینچ فرائیز کو پیک کرنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

June 19, 2022

ٖفوٹو، انسٹاگرام

برطانیہ میںزوہیب حسین نامی ایک نوجوان نے تیزی سے فرینچ فرائیز کو پانچ حصّوں میں پیک کرنےکا نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک نوجوان کو تیزی کے ساتھفرینچ فرائیز پیک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ’ زوہیب حسین نے فرینچ فرائیز کے پانچ حصّوں کو اب تک سب سے کم وقت یعنی صرف 40.13 سیکنڈز میں پیک کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے‘۔

یہ ریکارڈ کارڈف میں زیرو پلس فش بار میں نیشنل فش اینڈ چپس ڈے 2022 کے موقع پر بنایا گیا ہے۔

زوہیب حسین نے اپنی تیز رفتار پیکنگ کی مہارت کے بارے میں کہا کہ’میں ہمیشہ سے ہی بہت جلدی پیکنگ کرتا ہوں، کیونکہ ایک مصروف دکان میں کام کرتے ہوئے آپ کو کام تیز رفتاری سے ہی کرنا ہوتا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’کافی تجربے کے باوجود بھی یہ ریکارڈ بنانا کافی مشکل تھا‘۔

زوہیب نے بتایا کہ’میں ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے گھبرا گیا تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ کیمرے پر کسی بھی غلطی کو فوراََ پکڑلیا جائے گا تاہم، مجھے عملی طور پر 41 - 42 سیکنڈ مل رہے تھے لہٰذا مجھے یقین تھا کہ میں ایک یا دو بار کوشش کرنے پر 42 سیکنڈ میں یہ ریکارڈبنا سکتا ہوں‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس کام میں میرا سب سے بہترین وقت 40.00 سیکنڈز تھا، لیکن مجھے بہت خوشی ہوئی جب میں نے پہلی کوشش میں ہی 40.13 سیکنڈز میں یہ ریکارڈ بنالیا۔