• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ: اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے علاقے کرانس مونٹانا کے لگژری الپائن اسکی ریزورٹ  بار میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوئس پولیس نے جمعرات کو علی الصبح بتایا کہ دھماکہ رات 1.30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نیو ایئر کی پارٹی منارہے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان گیتن لاتھیون نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید