دورہ سری لنکا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 3 روز میں متوقع

June 19, 2022

فائل فوٹو

دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے تین روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی منظوری کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ اگلے 2 روز میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا، کیمپ کے لیے قومی کرکٹرز 25 جون کو رپورٹ کریں گے جبکہ ٹریننگ کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں زیادہ رد و بدل کا امکان نہیں، محمد نواز انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے تھے، اسکواڈ میں ان کی واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی کھلاڑیوں میں شامل لیگ اسپنر یاسر شاہ اب اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد اضافی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔