اسلام آباد: 21 جون سے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کا داخلہ بند

June 19, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ 21 جون سے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے ایس ایس پی ٹریفک کو نئے حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابقاسلام آباد میں پریشر ہارن والی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی کوئی گاڑی 21 جون سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اَن فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔

ضرورت پڑنے پر موٹرویکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائے گی۔