شیر نے انسان کی انگلی چبا ڈالی

June 20, 2022

سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے شیر نے ایک شخص کی انگلی چبا ڈالی۔

یہ واقعہ کیریبین جزیرے جمیکا پر پیش آیا جب اس شخص نے شیر کے پنجرے میں ہاتھ ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے ایک ملازم نے پنجرے کے اندر موجود ببر شیر کے دانتوں کو ہاتھ لگانے کی اس طرح سے کوشش کی جیسے وہ کسی بلی کے بچے کے ساتھ کھیل رہا ہے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ببر شیر نے چڑیا گھر کے ملازم کی انگلی کو اپنے نوکیلے دانتوں میں جکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم نے اپنی انگلی چھڑوانے کے لیے بہت زور بھی لگایا لیکن ناکام رہا اور اپنی ایک انگلی سے محروم ہو گیا۔