امریکی شہر ہنٹس وِل کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ لی جیمز نارمن نامی قیدی کو بدھ کی شام پھانسی دیے جانے سے چند لمحات قبل بات کرنے کا آخری موقع دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جیل وارڈن نے قیدی سے پوچھا کہ کیا وہ کوئی آخری بیان دینا چاہتا ہے تو اس نے نفی میں سر ہلایا۔
اس کے بعد لی جیمز نارمن کو جیل میں زہریلے انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق قیدی کو 2005ء میں ڈکیتی کی ایک ناکام واردات کے دوران 3 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔