پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا IMF سے تعلق نہیں، مفتاح اسماعیل

June 21, 2022

فائل فوٹو

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے ۔

وفاقی کابینہ کے آج ہوئے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلا بجٹ ہے جب امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج اور کل رات کو ہوگا،مذاکرات میں پیش رفت ہو گی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہوئے اجلاس میں کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔