اسپیکر ایاز صادق کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تشویش

May 19, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دعا ہے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء حادثے میں محفوظ اور بخیریت ہوں۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتہائی مفید ملاقات ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کو پاک ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا بھرپور داعی پایا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امتحان کی گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام ایرانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔