مگرمچھ کی فرائنگ پین سے پٹائی

June 22, 2022

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک آسٹریلوی باشندے کو غصیلے مگر مچھ کی فرائنگ پین سے پٹائی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آ نے والا ہینسن نامی شخص بغیر کسی حفاظتی حصار کے اپنے گارڈن میں آئے غصیلے مگرمچھ کو بھگا رہا ہے۔

اس دوران اس ضعیف شخص کے ہاتھ میں کوئی آہنی ہتھیار کے بجائے صرف ایک فرائنگ پین ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مگر مچھ پہلے غصے سے اس شخص کی جانب بڑھتا ہے، بعد ازاں صرف دو فرائنگ پین کھا کر گارڈن سے باہر بھاگ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دریائے ایڈیلیڈ کے ایک جزیرے پر واقع گوٹ آئی لینڈ لاج کی ہے۔