امریکا میں ٹرین حادثہ، 3 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

June 28, 2022

لاس اینجیلس سے شکاگو جانے والی ٹرین حادثے کا شکار

امریکا میں پیش آئے ٹرین حادثے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

لاس اینجیلس سے شکاگو جانے والی ٹرین میں حادثے کے وقت 250 مسافر موجود تھے۔

ٹرین کو حادثہ میزوری میں کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس سے اس کی 8 بوگیاں الٹ گئیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طور پر قریبی اسکول میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔