کنور نوید جمیل کا دوبارہ سی ٹی اسکین کرنے کا فیصلہ

June 29, 2022

فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کادوبارہ سی ٹی اسکین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے کنور نوید کا طبی معائنہ کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ہی کنور نوید جمیل کے آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کنور نوید جمیل کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا ہے۔