عنقریب ڈمی حکومت کاجنازہ دھوم سے نکلے گا، شیخ رشید

July 02, 2022

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شہباز حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بناتے کہا ہے کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنا اورآئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے، عنقریب ڈمی حکومت کا جنازہ دھوم سے نکلے گا۔پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے، یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے، یہ ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔