باپ نے کمسن بیٹی کو زلزلے سے کیسے بچایا؟

July 02, 2022

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک باپ زلزلے کے آتے ہی اپنی کمسن بیٹی کو اٹھا کر گھر سے باہر بھاگ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کے گھر سے باہر نکلتے ہی گھر کے در و دیوار ہلنے لگ جاتے ہیں اور زلزلے کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوتیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔