• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 130 رنزکا ہدف انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، محمد عباس نے انگلش ٹیم کے دونوں اوپنرز بین ڈکٹ اور ایمیلیو گے کو 2 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد کپتان جو روٹ اور جورڈن کوکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کسی نقصان کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

جو روٹ 62 اور جورڈن کاکس 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 133رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 453 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 449 رنز اسکور کیے، یوں انگلینڈ کو دوسری اننگز میں کامیابی کے لئے 130 رنز کا ہدف ملا۔

میزبان ٹیم نے ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید