تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

July 04, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ 11 ہزار700، اخراج 1لاکھ 28ہزار 200کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں اتوار کو پانی کا ذخیرہ 3لاکھ 48ہزار ایکڑ فٹ ہے۔اپنے بیان کے ذریعے واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 44 ہزار 800کیوسک، اخراج 20ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 1لاکھ 62ہزار 100اور اخراج 1لاکھ 55ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے کہا کہ ہیڈمرالہ چناب میں پانی کی آمد 71ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49ہزار کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 40 ہزار600کیوسک ہے۔انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4لاکھ 26ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 47ہزار ایکڑ فٹ رہا۔ترجمان واپڈا نے مزید کہا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8لاکھ 21ہزار ایکڑ فٹ ہے۔