امریکی کمپنیاں ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، دلاور سید

July 04, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، امریکی کمپنیاں ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں۔

لاہور میں امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔