چوکیدار بدلتے ہیں کرپٹ نظام اپنی جگہ قائم ہے، سر اج الحق

July 06, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا اور لاوا پھٹنے والا ہے۔ سرکار میں شامل جماعتیں جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کے کلبز ہیں۔چوکیداربدلتے ہیں کرپٹ نظام اپنی جگہ قائم ہے۔ کرپشن اور سودی نظام نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ حلقہ پی پی 170کے عوام اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ووٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی پی 170ڈیفنس روڈ سادھوکی میں جماعت اسلامی کے امیدوار وقاص احمد بٹ کی ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا اور سودی معیشت کی شکل میں اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔