لمپی سکن بیماری کے بارے سیمینار

July 06, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک کے تحت ہر سال کہ طرح اس سال بھی کھالوں کی حفاظت بارے آگاہی سیمینار ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر اقبال شاہد نے سیمینار کی صدارت کی ۔ماہرین نے لمپی سکن بیماری بارے بریفنگ بھی دی۔ اور بتایا کہ لاہور میں لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کیلئے 2خصوصی قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک کی چیک پوسٹوں اور ویٹرنری کیمپس پر چیچڑ مار سپرے اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات 24گھنٹے دستیاب ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر)محمد عثمان نے اس موقع پر کہا کہ کھالوں کی حفاظت بارے محکمہ لائیوسٹاک کی آگاہی مہم لائقِ تحسین ہے۔