کوہ پیما شہروز کاشف کا پتہ چل گیا، والد

July 06, 2022

فائل فوٹو

شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف کا پتہ چل گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کے والد کاشف سلماننے بتایا کہ شہروز چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہروز اور ان کے ساتھی فضل دونوں کیمپ تھری کی طرف جا رہے ہیں۔

شہروز کاشف کے والد نے کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، دونوں اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہے ہیں۔

کاشف سلمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے تھے۔

شہروز کاشف کا گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر اپنے والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔