بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، برطانوی میڈیا

July 07, 2022

فائل فوٹو

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانیہ میں سیاسی بحران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہوتا جارہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے استعفے دے دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں وزیراعظم بورس جانسن بیان جاری کریں گے۔

برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔