لاہور کی عدالت کا دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم

July 23, 2022

فوٹو فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی رچانے والی لڑکی دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اسے بحفاظت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ دعا زہرا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور کراچی کی عدالت میں پیشی سے قبل کسی فریق کو اس سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی حوالگی کی درخواست دائر کی، سندھ ہائیکورٹ بھی اسے پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے۔