طورخم بارڈر پربغیرسفری دستاویزات کےآمدورفت پر پابندی

June 02, 2016

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوسرے روز بھی پاک افغان سرحد کے مقام طورخم پر سفری دستاویزات کے بغیر آمدو رفت پر آج دوسرے روز بھی بند ہے۔ اس سے قبل طورخم سے یومیہ 25 سے 30 ہزارافراد کی غیرقانونی آمدرفت ہوتی رہی ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر سفر کرنےپر پابندی ہے اور کسی کو بھی قانونی دستاویزات کے بغیر سرحد پارکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ادھر چمن میں بابِ دوستی پر پاک افغان سرحد پر ہر قسم کی آمدو رفت جاری ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق انہیں بغیر سفری دستاویزات کے آمدو رفت روکنے کے احکامات نہیں ملے۔

چمن کے شہری تجارت کے لیے روزانہ افغان تجارتی علاقے ویش منڈی جاتے ہیں، یہاں پر آمد ورفت کےلیے نادرا کا کمپیوٹرائزڈ افغان مہاجر کارڈ ضروری ہوتا ہے۔