ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگا واٹ ہو گیا

July 28, 2022

—فائل فوٹو

ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگا واٹ ہو گیا۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار22 ہزار 600 میگا واٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہملک بھر میں 4 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع لیسکو کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 400 میگا واٹ ہے۔

لیسکو کے مطابق پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔