محسن حسن بٹ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کردیے گئے

July 29, 2022

محسن حسن بٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کردیے گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محسن حسن بٹ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طاہر رائے کو نیکٹا میں نیشنل کو آرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گرد مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے کے تبادلے کی منظوری دی تھی۔