کبوتر کی قلا بازی کھاتے ویڈیو وائرل

July 31, 2022

—اسکرین گریب

کبوتر کی تین بار قلا بازی کھاتے ہوئے حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کبوتر کو قلا بازی کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مختصر کلپ نے ٹوئٹر کے صارفین کو دنگ کر دیا ہے، جس میں سفید کبوتر جس کے جسم پر نیلے دھبے ہیں، اپنے پروں کو پھیلاتے ہوئے ایک یا دو بار نہیں بلکہ تین بار قلا بازی کھانے کا کرتب دکھاتا ہے۔

یہ انوکھا کبوتر اپنے پروں کو پھیلا کر کارنامہ انجام دیتا ہے، ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ کبوتر نے یہ کرتب پہلی بار کیا ہو۔

یونیورسٹیز فیڈریشن آف اینیمل ویلفیئر (UFAW) کے ایک مضمون کے مطابق، کبوتروں کی کچھ نسلیں ہیں جن میں اس طرح کی بیک فلپس انجام دینے کی فطری صلاحیت ہوتی ہے۔