کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

August 05, 2022

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلوں کی 86 کلو کی کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

انعام بٹ نے ایونٹ میں پہلی باؤٹ جیت لی ہے، انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے کیرون میلون کو چت کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کیرون میلون کو 0-11 کی ٹیکنیکل برتری کے ساتھ شکست دی۔

86 کلو کی ریسلنگ کیٹیگری کے اگلے راؤنڈ میں انعام بٹ کا مقابلہ آسٹریلوی پہلوان سے ہوگا۔