تائیوان کی وزارتِ دفاع کے نائب سربراہ کی اچانک موت

August 06, 2022

تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

تائیوان کی وزارتِ دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ انتقال کر گئے۔

تائیوان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کےنائب سربراہ او یونگ لی شنگ آج صبح ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے، ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ او یونگ لی شنگ نے تائیوان کے متعدد میزائل پروجیکٹس کی نگرانی کے فرائض انجام دیے اور انتقال کے وقت وہ جنوبی کاؤنٹی پنگ ٹنگ کے دورے پر تھے۔