زرعی یونیورسٹی کے اسکاؤٹس کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 3 زخمی

August 07, 2022

فوٹو: فائل

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے اسکاؤٹس کی گاڑی کو آزاد کشمیر میں حادثہ پیش آیا، جس میں ایک اسکاؤٹ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 اسکاؤٹس دو گاڑیوں میں سوار ہوکر شونٹھر ویلی جا رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا۔