ماہر اقبالیات شریف بقا کی خدمات پر ایک شام منعقد ہوگی

August 08, 2022

لندن(پ ر) بین الاقوامی شہرت یافتہ محقق، ادیب، شاعر ،ماہر اقبالیات پروفیسر محمد شریف بقا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں’ ایک شام‘ اقبال سوسائٹی کے زیر اہتمام13اکتوبر2022سہ پہر 3بجے بارکنگ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ پروفیسر شریف بقا کو عالمی سطح پرماہراقبالیات کی سند حاصل ہے اور اس بارے میں ان کی رائے کو حرف آخر سمجھا جاتا ہے، اقبالیات اور قرآنی موضوعات کے علاوہ فلسفہ پر ان کی لکھی گئی کتب شہرت حاصل کرچکی ہیں۔