نواسہء رسول ؐ نے حق کے اصول واضح کردیے، پیغامِ سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس

August 09, 2022

لاہور(خبرنگار)تحریک لبیک یارسول اللّٰہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں سالانہ ”پیغامِ سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کی۔ کانفرنس سے پیر امین اللہ نبیل سیالوی، مفتی زاہد نعمانی، شیخ الحدیث مفتیارشاد احمد جلالی، مفتی رضاءالمصطفیٰ رازی، مفتی مدثر رضوی نے خطاب کیا اور کانفرنس میں مفتی طاہر نواز قادری، ڈاکٹر فیاض فرقانی، ڈاکٹر صمصام مجددی، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ مبشر رسول صدیقی، مفتی حذیفہ جلالی، حافظ ذوہیب جلالی، مولانا منشارضوی، میاں شفیع جلالی، ڈاکٹر آصف علی بلالی سمیت کثیر تعداد میں علماءو عوام نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ نواسہءرسول ؐ نے کربلا میں حق کے اصول واضح کر دیے۔ شہدائے کربلاکی لازوال قربانیوں نے باطل کو ہمیشہ کے لیے سرنگوں کر دیا۔ سیدنا امام حسین ؓاقتدار کے لیے نہیں، دینی اقدار کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلے۔ ظالمانہ استحصالی نظام کا مقابلہ کربلائی قوت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔