ضلعی انتظامیہ اورپولیس افسران تمام امور پر گہری نظر رکھیں، علی افضل ساہی

August 09, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس علی افضل ساہی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے یوم عاشور پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعزیہ وذوالجناح کے جلوسوں ومجالس کی ہر زاویے سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام امور پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے ساتھ انہیں چوکس رکھا جائے اور تمام تر آلات ہر لحاظ سے فعال رہنے چاہیں۔