شادی کی رسومات کے دوران دولہا دلہن لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

August 10, 2022

نیپال میں ایک شادی کی رسومات کے دوران دولہا دلہن کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے منڈپ میں دولہا دلہن بیٹھے ہوئے ہیں کہ اچانک دلہن غصے سے دولہا کی طرف ہاتھ بڑھاتی ہے جسے دولہا روکنے کی کوشش کرتا ہےجس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوجاتی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید لڑائی میں بدل جاتی ہے۔


آس پاس کے لوگ انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ روکنے میں ناکام رہے، ویڈیو میں یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ کیا بنی۔