ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پُل اَپس کرنے کا نیا ریکارڈ

August 11, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

ڈچ یوٹیوبرنے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہوونین ایئر فیلڈ بیلجیئم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں سٹان بروننک نامی ڈچ یوٹیوبر کو ہیلی کاپٹر سے لٹکے پُل اَپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، سٹان بروننک نےایک منٹ میںہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ 25 پُل اَپس کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق،اس سے پہلےہیلی کاپٹر سے 23 پُل اَپس کرنے کاریکارڈآرمینیا کے رومن سحرادیان کے پاس تھا، جوکہ اکتوبر 2021 میں بنایا گیا تھا۔