راناثناءاللّٰہ نے مکہ مکرمہ سے تصویر شیئر کردی

August 12, 2022

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ داخلہ راناثناءاللّٰہ اہلخانہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔

راناثناءاللّٰہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وزیرِ مملکت کو اپنے ہوٹل روم کی کھڑکی سے مکہ مکرمہ کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر میں رانا ثناء کے ہمراہ ایک بچہ بھی نظر آ رہا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’وفاقی وزیرِ داخلہ جناب رانا ثناءاللّٰہ خاں صاحب اپنی فیملی کے ہمراہ عُمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ قبول فرمائیں‘۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود رانا ثناء اللّٰہ عمرے کی ادائیگی اور روضۂ رسولﷺ پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیرِ داخلہ دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملیں گے۔

رانا ثناءاللّٰہ پاکستان سعودیہ میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر سعودی حکام سے بات چیت بھی کریں گے۔