شہباز گل کے بیان کو پی ٹی آئی نہ نگلتی ہے اور نہ اُگلتی ہے، طلال چوہدری

August 12, 2022

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کے بیان کو پی ٹی آئی نہ نگلتی ہے اور نہ اُگلتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے نا کردہ گناہوں کی سزا بھگتی جبکہ یہ اپنا کیا بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید اور بغاوت میں فرق ہونا چاہیے، ہم نے بھی تنقید کی ہے، شہباز گل نے جو کہا یہ سب پلان تھا، لکھا بیان سوچ سمجھ کر دیا گیا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جیل میں ڈاکٹر ہے، پنجاب میں ان کی حکومت ہے اگر تشدد ہوا ہوگا تو سامنے آجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتہاری تھے لیکن اُس کے باوجود سپریم کورٹجاتے تھے، کسی نے انہیں نہیں پکڑا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنی مقبولیت کی آڑ میں پارٹی اور ساتھیوں کے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔